سری لنکا: نئے وزیر اعظم راج پکشے کی حلف برداری، رانیل نے کہا، میں اب بھی پی ایم

مہندر راج پکشے نے سری لنکا کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے، ادھر وکرم سنگھے کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی سری لنکا کے وزیر اعظم ہیں۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / <a href="https://twitter.com/PresRajapaksa">@PresRajapaksa</a>
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @PresRajapaksa
user

قومی آوازبیورو

کولمبو: سری لنکا میں گزشتہ شام ڈرامائی انداز میں سابق صدر مہندر راج پکشے کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف دلایا گیا۔ یہ تقریب صدارتی سکریٹریٹ میں منعقد ہوئی او رصدر میتری پال نے انہیں وزیراعظم کے عہدہ کا حلف دلایا۔ حالانکہ رانیل وکرم سنگھے کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی سری لنکا کے وزیر اعظم بنے ہوئے ہیں۔

رانیل کی حمایت میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ صدر کے پاس وزیر اعظم رانیل وکم سنگھے کو ہٹانے کا کوئی اختیار نہیں ہے، راجپکشے کی حلف برداری غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ یہ ایک جمہوریت مخالف تختہ پلٹ ہے۔

ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ راج پکشے وزیر اعظم کے طور پر حلف لے رہے ہیں۔ اس پروگرام میں حزب اختلاف کے اراکین اور وزراء کے علاوہ سری لنکا فریڈم پارٹی (ایس ایل ایف پی) کے اراکین بھی موجود تھے۔ میڈیا کے مطابق حال ہی میں یہ ڈرامائی واقعہ یونائٹیڈ فریڈم الائنس (یو پی ایف اے) کے رانیل وکرم سنگھے سے الگ ہونے کے بعد ہوا ہے۔ اس حلف برداری تقریب میں یو پی ایف اے کی جنرل سکریٹری مہندر امراویرا بھی موجود تھیں۔

یو پی ایف کے اہم اتحادی سری لنکا فریڈم پارٹی کے صدر میتری پالا سری سینا اور سابق وزیر اعظم رانیل وکرم سنگھے کی یونائٹیڈ نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے بعد اگست 2015 میں اتحادی حکومت بنائی تھی۔

گزشتہ چند مہینوں کے دوران اس اتحاد میں دراڑ آگئی تھی اور دونوں پارٹیوں کو فروری میں مقامی انتخابات میں شکست فاش ہوئی تھی۔ راج پکشے سری لنکا پوڈوجنا پارٹی کے صدر ہیں اور وہ پارلیمنٹ کے لئے سب سے پہلے 1970 میں منتخب ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Oct 2018, 10:07 AM