میکرون کی ٹرمپ اور زلینسکی سے بات، یوکرین کو 'مضبوط سیکوریٹی گارنٹی' دینے پر دیا زور
فرانسیسی صدر امینوئل میکرون نے کہا ہے کہ روس کو اپنی جارحیت کو ختم کر دینا چاہیے۔ انہوں نے یورپ، امریکہ اور یوکرین کو ساتھ مل کر کام کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے.

امینوئل میکرون، تصویر یو این آئی
فرانس کے صدر امینوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زلینسکی سے بات کی ہے۔ اس دوران میکرون نے کہا کہ روس کو اپنی جارحیت کو ختم کر دینا چاہیے۔ انہوں نے یوکرین کے لیے مضبوط سیکوریٹی گارنٹی پر زور دیتے ہوئے یورپ، امریکہ اور یوکرین کو ساتھ مل کر کام کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
اپنے آفیشیل 'ایکس' اکاؤنٹ پر میکرون نے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا کہ کئی یورپی رہنماؤں کو ایک ساتھ لانے کے بعد میں نے امریکی صدر ٹرمپ اور بعد میں یوکرینی صدر زلینسکی سے بات کی۔ ہم یوکرین میں ایک مضبوط اور مستقل امن چاہتے ہیں۔ روس کو اب اپنی جارحیت کو ختم کر دینا چاہیے۔ میکرون نے آگے کہا کہ ہمیں یوکرین کے لوگوں کو مضبوط اور قابل اعتماد سیکوریٹی گارنٹی بھی دینی ہوگی ورنہ اس بات کا خطرہ ہے کہ یہ جنگ بندی 'منسڈ معاہدے' کی طرح ختم ہو جائے گی۔
فرانسیسی صدر نے امید ظاہر کی کہ امریکی اور یوکرینین ایک ساتھ مل کر کام کریں گے۔ یہی کنجی ہے۔ آج اور مستقبل کے لیے یورپی لوگوں کو اپنے تحفظ اور دفاع میں زیادہ اور ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔
وہیں دوسری طرف یوکرینی صدر زلینسکی نے بھی یورپی رہنماؤں سے بات کی۔ بعد میں انہوں نے فرانس کے صدر کے ساتھ ہوئی بات چیت کی تفصیل اشتراک کی۔ زلینسکی کا پورا زور یوکرین کے لیے مضبوط اور قابل اعتماد سیکوریٹی گارنٹی حاصل کرنے پر لگا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس گارنٹی کے بغیر کوئی بھی معاہدہ روس کو اور زیادہ مزاحمت کرنے کے لیے بھڑکانے کا کام کرے گا۔
زلینسکی نے کہا کہ ایمینوئل نے مجھے یورپی ہی نہیں بلکہ دیگر رہنماؤں کے ساتھ اپنی بات چیت کی تفصیل دی۔ ہم لگاتار رابطہ میں رہنے پر متفق ہیں تاکہ بڑے فیصلے کیے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستقل امن یقینی کرنا ضروری ہے۔ لیکن یہ صرف مضبوط سیکوریٹی گارنٹی سے ہی حاصل ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔