کِم جونگ اون کی 12 سالہ بیٹی بنے گی شمالی کوریا کی اگلی حکمراں، دی جا رہی ’تاناشاہی‘ کی تربیت!

کِم جونگ اون نے نومبر 2022 میں پہلی بار دنیا کو اپنی بیٹی سے متعارف کرایا تھا۔ اس کے بعد سے ہی کِم جو اے کو سرکاری میڈیا ان کے والد کے ساتھ نمایاں طور پر دکھا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کم جونگ اُن کی فائل تصویر، آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

شمالی کوریا کے تاناشاہ کِم جونگ اون اب اپنے اقتدار کی وراثت کو آگے بڑھانے کی تیاری میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔ ایسی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ کِم جونگ اون کی 12 سالہ بیٹی کِم جو اے شمالی کوریا کی اگلی حکمراں بن سکتی ہیں۔ روزنامہ ’نیویارک ٹائمز‘ نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں اس کے پیچھے کی کئی ٹھوس وجوہات بھی بتائی ہیں۔

واضح ہو کہ کِم جونگ اون نے نومبر 2022 میں پہلی بار دنیا کو اپنی بیٹی سے متعارف کرایا تھا۔ اس کے بعد سے ہی کِم جو اے کو سرکاری میڈیا ان کے والد کے ساتھ نمایاں طور پر دکھا رہی ہے۔ کِم جو اے کو اپنے والد کے ساتھ ایسے ایسے پلیٹ فارمز پر دیکھا جا رہا ہے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ کِم جونگ اون اپنی بیٹی کو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کی تربیت دے رہے ہیں۔ کم جونگ اون کو ’تاناشاہ‘ تصور کیا جاتا ہے، اور وہ جس طرح سے اپنی بیٹی کی تربیت کر رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے وہ بھی ’تاناشاہی‘ کا ہنر سیکھ رہی ہے۔


’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق جنوبی کوریا کے خفیہ افسران اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کے مستقبل کے کردار کے بارے میں کوئی ٹھوس نتیجے نہیں نکالے جا سکتے۔ لیکن گزشتہ 3 سال میں ان کی عوامی پروفائل میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ اس کا لباس زیادہ رسمی ہو گیا ہے۔ آج کل وہ فر کالر والے چمڑے کے کوٹ اور ڈیزائنر سوٹ پہنتی ہے۔ اس نے اپنی ماں اور کِم یو جونگ (کِم جونگ اون کی بہن، جنہیں کبھی ممکنہ جانشین سمجھا جاتا تھا) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب حکمراں خاندان کی اہم خاتون چہرہ بن گئی ہے۔

کِم جونگ اون اپنی بیٹی کو کچھ خاص انداز میں تربیت دے رہے ہیں، اور وہ طریقے مندرجہ ذیل ہیں:

  1. کِم جونگ اون نے نومبر 2022 مں آئی سی بی ایم لانچ کے موقع کو اپنی بیٹی کو عوامی طور پر متعارف کرانے کے لیے منتخب کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اسے کئی جوہری اور فوجی مقامات پر لے جا کر افسران سے ملوایا۔ جب خود کِم جونگ اون کو اپنے والد کی جانشینی کے لیے تیار کیا جا رہا تھا تو انہوں نے پہلے فوج میں اپنا اختیار قائم کیا تھا۔ اب کِم جو اے کو فوجی پروگراموں میں لے جا کر وہ اپنی بیٹی کو وہی عمل سکھا رہے ہیں۔

  2. اعلیٰ فوجی حکام کو بھی ان کے تئیں وفاداری ظاہر کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ 2023 کے اخیر میں ایک جنرل کو ان کے سامنے گھٹنوں پر جھکتے ہوئے دیکھا گیا، جو پہلے صرف ان کے والد کے لیے کیا جاتا تھا۔ ’نیویارک ٹائمز‘ کی خبر کے مطابق اتنی کم عمر سے ہی جانشین تیار کرنے کی وجہ یہ ہے کہ کِم جونگ اون اپنے والد کی غلطی نہیں دہرانا چاہتے، جنہوں نے فالج کے حملے کے بعد اپنے جانشین کا اعلان کیا تھا۔


ان سب میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کِم جونگ اون تو محض 41 سال کے ہیں، اس کے باوجود جانشینی کے لیے اتنی جلدی کیوں کر رہے ہیں؟ اس کی اصل وجہ ان کی صحت ہے۔ بھلے ہی وہ 41 سال کے ہیں لیکن ان کا وزن 140 کلوگرام ہے۔ انہیں سگریٹ نوشی اور شراب پینے کی بھی عادت ہے۔ ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں دل کے متعلق کوئی عارضہ بھی لاحق ہے، اسی وجہ سے ان کے والد اور دادا کا بھی انتقال ہو گیا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کم عمری سے ہی ایک نوجوان جانشین کو تیار کرنا امریکہ اور جنوبی کوریا کے خلاف نفسیاتی غلبہ بھی دیتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔