یمن کے شہر ابیان میں اقوام متحدہ عملے کے متعدد افراد کا اغوا

یمن پریس ایجنسی (وائی پی اے) کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی یمن میں اقوام متحدہ کے چھ کارکنان کو اغوا کر لیا گیا ہے

اقوام متحدہ، تصویر آئی اے این ایس
اقوام متحدہ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

صنعاء: یمن پریس ایجنسی (وائی پی اے) کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی یمن میں اقوام متحدہ کے چھ کارکنان کو اغوا کر لیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے عملے (پانچ یمنی اور ایک بلغاریائی شہری) کو جمعہ کے روز صوبہ ابیان سے اغوا کر لیا گیا۔ مقامی ذرائع نے ہفتے کے روزوائی پی اے کو بتایا کہ اغوا کار اقوام متحدہ کے کارکنوں کو نامعلوم مقام پر لے گئے۔

ابھی تک کسی نے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق القاعدہ کی ایک مقامی شاخ (روس میں کالعدم دہشت گرد گروپ) اس اغوا کے پیچھے ہو سکتی ہے۔


وائی پی اے کے مطابق بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی نے اعلان کیا کہ اس نے گزشتہ سال یمن کے شہر ابیان میں امدادی تنظیم کی دو گاڑیوں کو نامعلوم دہشت گردوں کی طرف سے لوٹ لینے کے بعد انسانی بنیادوں پر کارروائیاں معطل کر دی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Feb 2022, 11:40 AM