کورونا کو سخت مقابلہ دینے والی ریاست ’کیرالہ‘ کو اقوام متحدہ نے اعزاز بخشا

اقوام متحدہ نے منگل کے روز ’یوم عوامی خدمت‘ منایا اور اس دوران کووڈ-19 وبا سے نمٹنے کے لیے بہترین کام کرنے والی ریاست کیرالہ کی حوصلہ افزائی کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اقوام متحدہ نے منگل کے روز یومِ عوامی خدمت مناتے ہوئے کووڈ-19 وبا سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرنے والے لوگوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر ریاست کیرالہ کو بھی اس وبا سے سخت مقابلہ کرنے کے لیے اعزاز بخشا گیا۔ یہ پروگرام ایک ورچوئل پلیٹ فارم پرمنعقد کیا گیا تھا جس میں اقوام متحدہ جنرل سکریٹری انٹونیو گٹیریس اور اقوام متحدہ کی دیگر اہم شخصیات شامل ہوئیں۔ انھوں نے کووڈ-19 سے بہترین انداز سے نمٹنے کے لیے کئی لیڈروں کی تعریف کی جن میں کیرالہ کی وزیر صحت کے کے شیلجا بھی شامل تھیں۔

اس موقع پر شیلجا نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ نپاہ وائرس اور دو سیلاب (2018 اور 2019) سے نمٹنے کے تجربے نے کووڈ-19 سے لڑنے اور وقت پر اسے کنٹرول کرنے میں مدد کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ "ووہان میں کووڈ کے معاملے جب آنے شروع ہوئے تبھی سے کیرالہ ڈبلیو ایچ او کی رہنمائی پر عمل کر رہا تھا اور سبھی پروٹوکول اور بین الاقوامی ضابطوں پر عمل کیا جانا شروع ہو گیا تھا۔ اس طرح ہم عوامی رابطہ کی شرح کو 12.5 فیصد اور شرح اموات کو 0.6 فیصد سے نیچے بنائے رکھنے میں کامیاب ہوئے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔