کینیا: سڑک حادثہ میں 48 افراد ہلاک

کینیا کے کیریچو کاؤنٹی کے لوندیانی شہر میں ایک سڑک حادثہ میں کم از کم 48 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا کی رپورٹ میں دی گئی ہے

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نیروبی: کینیا کے کیریچو کاؤنٹی کے لوندیانی شہر میں ایک سڑک حادثہ میں کم از کم 48 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔ جمعہ کو دی اسٹار اخبار نے علاقائی پولیس کمانڈر ٹام اوڈیرا کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کے بعد مجموعی طور پر 48 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

اخبار کے مطابق حادثہ ایک مصروف سڑک پر پیش آیا، جب ایک ٹرک بے قابو ہو کر کئی گاڑیوں اور راہگیروں سے ٹکرا گیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اوڈیرا نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اورمہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔