کابل: دو بم دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق، متعدد افراد زخمی

کابل میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے، پہلا دھماکہ مغربی کابل میں ہزارہ برادری کے علاقے میں ہوا، جبکہ دوسرا دوسرا دھماکہ پی ڈی تھری کے ایریا میں ہوا

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلا دھماکہ مغربی کابل میں ہزارہ برادری کے علاقے میں ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ دوسرا دھماکہ پی ڈی تھری کے ایریا میں ہوا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان حکومت کی وزارت داخلہ کی جانب سے دھماکے کی تصدیق کی گئی اور کہا گیا کہ یہ دھماکہ بھی گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی طرح ہی تھا جبکہ دونوں میں ایک ہی طرح کی د ھماکہ خیز ڈیوائسز کا استعمال کیا گیا تھا۔

طالبان کے ایک اہلکار نے بتایا کہ افغان دارالحکومت میں ہونے والے حملوں کی تازہ ترین کارروائی میں ایک مضافاتی علاقے دشت برچی میں گاڑی تباہ ہو گئی انہوں نے کہا کہ ہماری ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ بم ایک منی بس سے منسلک تھا۔ ہم نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


واضح رہے کہ اگست میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد سے داعش خراسان نے افغانستان کے کئی علاقوں میں حملے تیز کر دئے ہیں اور اس ماہ کے شروع میں شہر کے نیشنل ملٹری ہسپتال پر حملہ کیا، جس میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ گروپ نے مشرقی ننگرہار صوبے کے صدر مقام جلال آباد شہر میں کئی حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */