یہ ہندوستانی نژاد ڈاکٹر ڈبلیو ایچ او کے بورڈ میں شامل ہوگا، بائیڈن نے کی سفارش

ہندوستانی نژاد ڈاکٹر وویک مورتی کو ڈبلیو ایچ او کے بورڈ ممبر کے طور پر شامل کرنے کی تجویز سینیٹ میں لائی گئی ہے۔ ڈاکٹر وویک مورتی امریکہ کے 21ویں سرجن جنرل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

امریکی صدر جو بائیڈن نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلو ایچ او)کے بورڈ میں ہندوستانی نژاد ڈاکٹر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بائیڈن نے سینیٹ میں سرجن جنرل ڈاکٹر وویک مورتی کو ڈبلیو ایچ او کے بورڈ میں امریکہ کا نمائندہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بائیڈن نے اس حوالے سے یہ تجویز امریکی پارلیمنٹ سینیٹ کو بھیجی ہے۔ یہ دوسری بار ہے جب ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ میں ڈاکٹر وویک مورتی کا نام شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔46 سالہ ڈاکٹر وویک مورتی کا نام بھیجا گیا ہے۔ ڈاکٹر مورتی کو ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ میں شامل کرنے کی تجویز اکتوبر 2022 سے زیر التوا ہے۔


مارچ 2021 میں، ڈاکٹر وویک مورتی کے نام کو امریکہ کے 21ویں سرجن جنرل کے طور پر منظور کیا گیا۔ اس سے قبل وہ باراک اوباما کے دور صدارت میں 19ویں سرجن جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈاکٹر مورتی امریکہ کے پہلے ہندوستانی نژاد سرجن جنرل ہیں۔ سرجن جنرل کو ملک کا چوٹی کا ڈاکٹر سمجھا جاتا ہے۔ سرجن جنرل کی ذمہ داری ملک کے لیے بہترین ہیلتھ پالیسی تیار کرنا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں سینیٹ کو ایک تجویز بھیجی ہے، جس میں ڈاکٹر وویک مورتی کے نام کا ذکر ہے۔سرجن  جنرل ہونے کے ساتھ ساتھ، ڈاکٹر مورتی یو ایس پبلک ہیلتھ سروس کمیشنڈ کور کے وائس ایڈمرل بھی ہیں۔ اس میں چھ ہزار سے زیادہ ہیلتھ آفیسر ہیں، جو ڈاکٹر مورتی کی قیادت میں کام کرتے ہیں۔


ڈاکٹر مورتی اصل میں کرناٹک سے ہیں۔ ان کے آباؤ اجداد انگلستان میں آباد تھے۔ ڈاکٹر مورتی ہڈرز فیلڈ، یارکشائر میں پیدا ہوئے۔ اس کے بعد ان کا خاندان نیو فاؤنڈ لینڈ، کینیڈا میں آباد ہو گیا۔جب ڈاکٹر مورتی تین سال کے تھے تو ان کا خاندان میامی، امریکہ میں آباد ہو گیا۔ میامی میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس نے ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ییل اسکول آف میڈیسن اور ییل اسکول آف مینجمنٹ سے مزید ڈگریاں حاصل کیں۔ڈاکٹر مورتی ایک معروف طبیب، تحقیقی سائنسدان، کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ اپنی بیوی ڈاکٹر ایلس چن اور دو بچوں کے ساتھ واشنگٹن میں رہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔