جاپان: زلزلے میں لاپتہ 51 افراد کی تلاش جاری

جاپان کے اشیکاوا صوبے میں بچاؤ اور امدادی اہلکار نئے سال کے موقع پر آنے والے طاقتور زلزلے میں لاپتہ 51 افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔ کیوڈو نیوز ایجنسی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی

<div class="paragraphs"><p>جاپان میں زلزلہ / Getty Images</p></div>

جاپان میں زلزلہ / Getty Images

user

یو این آئی

ٹوکیو: جاپان کے اشیکاوا صوبے میں بچاؤ اور امدادی اہلکار نئے سال کے موقع پر آنے والے طاقتور زلزلے میں لاپتہ 51 افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔ کیوڈو نیوز ایجنسی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

کیوڈو نے مقامی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ جاپانی شہر وجیما میں زلزلے سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور چھ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ امدادی کارکنوں کو یہاں کئی عمارتیں ڈہنے کی اطلاع ملی ہے جس کے ملبے تلے کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔


جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران ایک بار پھر سرچ آپریشن میں شامل تمام افراد پر اپیل کی کہ وہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ’مکمل کوششیں‘ کریں۔ ہندوستانی سفارت خانے نے جاپان میں ایک ہنگامی کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ جس کے ذریعے زلزلے اور سونامی سے متاثرہ افراد رابطہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کے روز اشیکاوا صوبے میں جزیرہ نما نوٹو پر سوزو شہر کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.6 ریکارڈ کی گئی۔ اس ایک زلزلے کے بعد کئی اور شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس آفت سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 78 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے کئی عمارتیں ڈیہہ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 1885 میں جاپان کے جزیرہ نما نوٹو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔