ایلون مسک کی جانب سے آدھے ملازمین نکالے جانے پر جذباتی ہوئے ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی، کہا- ’اس کے لئے میں ذمہ دار‘

ٹویٹر کے سابق سی ای او جیک ڈورسی نے ان لوگوں سے معافی مانگ لی ہے جنہیں چھنٹنی کے دوران ٹوئٹر سے نکالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کے لئے وہ ذمہ دار ہیں

ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی / Getty Images
ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

سان فرانسسکو: ٹوئٹر کے شریک بانی اور سابق سی ای او جیک ڈورسی نے ان لوگوں سے معافی مانگی جنہیں مائیکروبلاگنگ سائٹ کے حصول کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔ سان فرانسسکو میں قائم سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بڑے پیمانے پر چھنٹنی کے درمیان ڈورسی نے اصرار کیا کہ موجودہ صورتحال کے لئے ہر کوئی ذمہ دار ہے اور میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ مجھ سے 'ناراض' ہیں۔

جیک ڈورسی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’ٹوئٹر پر ماضی اور حال مضبوط اور لچکدار ہے۔ وہ ہمیشہ راستہ تلاش کریں گے چاہے وہ لمحہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔ مجھے احساس ہے کہ بہت سے لوگ مجھ سے ناراض ہیں۔ ہر کوئی جس حالت میں ہے، اس کے لئے میں ذمہ دار ہوں، میں نے کمپنی کو بہت جلد ایک بڑا سائز دے دیا، میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔‘‘


میں ہر اس شخص کا شکر گزار ہوں اور اس سے محبت کرتا ہوں جس نے کبھی ٹوئٹر پر کام کیا ہے، میں سمجھ سکتا ہوں کہ احترام اور محبت کا یہ رشتہ موجودہ حالات میں باہمی نہیں ہے اور مجھے مستقبل بھی میں اس کی امید نہیں ہے لیکن میں یہ سب سمجھ سکتا ہوں۔ خیال رہے کہ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالتے ہی آدھے ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ ملازمین کو ایک خود کار ای میل کے ذریعے ملازمت سے نکالے جانے کا مژدہ سنایا گیا ہے۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے چار شریک بانیوں میں سے ایک ڈورسی نے ایک سال قبل سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ڈورسی نے 'بلیو اسکائی' کے نام سے ایک سوشل میڈیا کاروبار شروع کیا ہے، ایک نئی قسم کا غیر مرکزیت نیٹورک ہے جو صارفین اور ڈویلپرز کو مزید طاقت دینے کا دعویٰ کرتا ہے۔ وہیں، ان کے ساتھی ارب پتی ایلون مسک نے اندازے کے مطابق 44 بلین ڈالر میں ٹوئٹر خریدا اور آدھے ملازمین کو فارغ کرنا شروع کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔