اٹلی: کورونا وائرس سے 27359 اموات، دو لاکھ سے زیادہ متاثر

اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اٹلی کا لومبارڈی صوبہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اٹلی 4 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

روم: عالمی وبا کووڈ۔ 19 سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ کر 27359 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی دو لاکھ پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں کورونا سے اب تک 201505 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ پوری دنیا میں کورونا سے امریکہ کے بعد سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہی ہوئی ہیں۔

اٹلی کےمحکمہ شہری تحفظ کے سربراہ ینجیلو بوریلی نے گزشتہ روز ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اس وائرس سے 382 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پیر کے مقابلے منگل کو مرنے والوں کی تعداد میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔


ینجیلو بوریلی کے مطابق منگل کو اٹلی میں کورونا انفیکشن کے ایک ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے اب تک مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 201505 ہو گئی ہے۔ ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو بالکل صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں ابھی تک 66624 کورونا مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ملک میں 10 مارچ سے لاگو لاک ڈاؤن کو تین مئی تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے لیکن اس دوران کچھ ضروری اشیاء کی دکانوں کو کھولنے کی چھوٹ دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اٹلی کا لومبارڈی صوبہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اٹلی چار مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */