بہتر ہوگا کہ ٹرمپ تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہ کریں! بائیڈن کا ٹرمپ کو جواب

صدر ٹرمپ کے یہ اعلان دئے جانے کے بعد کہ وہ نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے، جو بائیڈن نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے ’بہتر ہوگا کہ ٹرمپ اس تقریب میں موجود نہ ہوں‘

دودسرے اور آخری مباحثہ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن / فائیل تصویر / Getty Images
دودسرے اور آخری مباحثہ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن / فائیل تصویر / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یہ اعلان کئے جانے کے بعد کہ وہ نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے، جو بائیڈن نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے ’بہتر ہوگا کہ ٹرمپ اس تقریب میں موجود نہ ہوں۔‘ بائیڈن نے جمعہ کے روز کی نو تشکیل حکومت کی ترجیحات کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی معیشت کی بحالی اور ویکسین کی تقسیم کے اہتمام پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے نئی انتظامیہ میں کئی نئی چیزیں شامل کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

جو بائیڈن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی کابینہ میں 24 مرد اور خواتین شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹیم میں شامل تمام افراد پہلے روز سے ہی کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ بائیڈن نے امید ظاہر کی کہ سینیٹ ان تقرریوں کو جلد منظور کرے گا۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ جن امریکیوں نے انہیں ووٹ دیا ہے ان کے ساتھ غیر مناسب سلوک نہ کیا جائے اور وہ نئے صدر جو بائیڈن کے حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔ انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا ’جن 75 ملین محب وطن افراد نے مجھے ووٹ دیا ان کے ساتھ خراب سلوک نہیں کیا جائے گا۔‘


ٹرمپ نے مزید کہا ’’ہر ایک کے لیے جس نے مجھ سے پوچھا ہے کہ میں بائیڈن کی حلف برداری میں شرکت نہیں کروں گا، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں بائیڈن کی حلف برداری سے ایک روز قبل ہی فلوریڈا میں قائم اپنے ریزارٹ کے لیے روانہ جاؤں گا۔‘‘

ادھر، جو بائیڈن نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ان کی حکومت امریکی معیشت کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے پر توجہ دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’لاکھوں امریکی اب بھی تکلیف میں ہیں اور یہ ان کی خود کی غلطی نہیں ہے۔ ہم سیکڑوں ہزاروں ملازمتوں سے محروم ہو گئے ہیں۔ وبا کی وجہ سے حالت خراب ہو رہی ہے اور لوگ نوکریاں کھو رہے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔