اسرائیلی طیاروں کا حماس کے ٹھکانوں پر حملہ

ذرائع نے کہا کہ راکٹ حملوں کے جواب میں مسلسل دوسرے دن اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی اور جنوبی غزہ پٹی میں مزائل داغ کر فوجی چوکیوں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

غزہ پٹی، تصویر آئی اے این ایس
غزہ پٹی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

غزہ: اسرائیل کے جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ پٹی میں حماس کی مسلح شاخ سے متعلقہ فوجی چوکیوں اور دیگر عمارتوں پر حملہ کیا۔ سیکورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے کہا کہ راکٹ حملوں کے جواب میں مسلسل دوسرے دن اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی اور جنوبی غزہ پٹی میں مزائل داغ کر فوجی چوکیوں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل میڈیا کے مطابق جمعہ اور سنیچر کو نامعلوم دہشت گردوں نے غزہ پٹی سے اسرائیل کی طرف دو راکٹ داغے۔ راکٹ کے خالی علاقوں میں گرنے سے کسی کے ہلاک ہونے یا نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حماس کے ذریعہ آپریٹ کئے جانے والے الاقصی ٹیلی ویزن نے کہا کہ عینی شاہدین نے اسرائیلی فوج کے ڈرون اور جنگی جیٹ طیاروں کی آواز سنی اور پھر جنوبی اور وسطی غزہ پٹی میں فوجی چوکیوں پر حملہ کرنے کے بعد کئی دھماکوں کی آواز سنی گئی۔


اس سے پہلے سنیچر کی صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی اور وسطی غزہ پٹی میں حماس کی فوجی چوکیوں اور سہولیات پر حملہ کیا۔ حملوں میں بہرحال کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔ ایک اسرائیلی فوج کے ترجمان نے سنیچر اور آج کے اپنے دو الگ الگ بیانات میں کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی میں ہتھیاروں کے ذخیرہ پر حملہ کرنے کے علاوہ ان چوکیوں کو نشانہ بناکر حملہ کیا، جن کا استعمال راکٹ بنانے کے لئے کیا جاتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */