اسرائیلی فضائی حملوں میں فلسطینی اموات کی تعداد 67 ہوئی، 17 بچے شامل

غزہ پٹی پر اسرائیل کے ہوائی حملوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 67 ہوگئی ہے۔ غزہ کے وزیر صحت نے جمعرات کو ئی اطلاع دی۔ وزارت نے دعوی کیا کہ مرنے والوں میں 17 بچے شامل ہیں

تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو
تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو
user

قومی آوازبیورو

غزہ: غزہ پٹی پر اسرائیل کے ہوائی حملوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 67 ہوگئی ہے۔ غزہ کے وزیر صحت نے جمعرات کو ئی اطلاع دی۔ وزارت نے دعوی کیا کہ مرنے والوں میں 17 بچے شامل ہیں۔

وزارت کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملے میں 388 لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں 115 بچے اور 50 خواتین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس نے پیر کی رات سے ایک دوسرے پر سیکڑوں راکٹ داغے ہیں۔

غزہ سے اسرائیل میں داغے گئے 1500 راکٹ

اسرائیل نے کہا ہے کہ کشیدگی بڑھنے کے بعد سے غزہ پٹی کی جانب سے اسرائیل میں تقریباً 1500 راکٹ داغے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بدھ کی تاخیر شب بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ غزہ پٹی کی جانب سے اسرائیل میں تقریباً 1500 راکٹ داغے گئے۔ ان راکٹوں میں سے سیکڑوں اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیئے۔


اسرائیلی فوج نے کہا کہ ’’غزہ پٹی کی جانب سے اسرائیلی سرحد پر اب تک تقریباً 1500 راکٹ داغے گئے ہیں، جن میں سے تقریباً 300 ناکام رہے اور غزاہ پٹی میں ہی گر گئے۔ آئرن ڈوم سسٹم نے سینکڑوں راکٹ کو تباہ کر دیا‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */