جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیل نے غزہ پر پھر شروع کئے حملے، دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

اسرائیل نے جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف لڑائی دوبارہ شروع کر دی ہے۔ یہ اطلاع اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں دی

<div class="paragraphs"><p>غزہ میں بمباری کی ایک تصویر، آئی اے این ایس </p></div>

غزہ میں بمباری کی ایک تصویر، آئی اے این ایس

user

یو این آئی

یروشلم/غزہ: اسرائیل نے جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف لڑائی دوبارہ شروع کر دی ہے۔ یہ اطلاع اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں دی۔ آئی ڈی ایف نے حماس پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی اور اسرائیلی علاقے میں فائرنگ کرنے کا الزام لگایا۔

جمعہ کی صبح غزہ کی سرحد کے نزدیک دو اسرائیلی قصبوں میں راکٹ سائرن بجایا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان 24 نومبر کو جنگ بندی کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔

آئی ڈی ایف نے بعد میں تصدیق کی کہ اس کے فضائی دستوں نے اسرائیل کی طرف داغے گئے راکٹ کو روک لیا۔ حملے کے بعد، آئی ڈی ایف سے منسلک ہوم فرنٹ کمانڈ نے ملک کے کچھ علاقوں میں شہریوں کے لیے ہدایات کو سخت کر دی ہیں۔


اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والا جنگ بندی کا معاہدہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح سات بجے (0500 جی ایم ٹی) ختم ہو گیا۔ دریں اثنا، غزہ میں جمعہ کی صبح زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔