اسرائیل نے راکٹ داغنے کے جواب میں غزہ پر کئے فضائی حملے

فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ ان حملوں کے دوران کوئی زخمی نہیں ہوا، جن میں بنیادی طور پر اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اور فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے) کو نشانہ بنایا گیا

غزہ کی حملہ کی بعد کی تصویر
غزہ کی حملہ کی بعد کی تصویر
user

یو این آئی

غزہ: اسرائیلی جنگی طیاروں نے ساحلی علاقے سے راکٹ داغے جانے کے جواب میں غزہ پٹی میں دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانوں پر سلسلہ وار فضائی حملے کیے ہیں۔ فلسطینی عینی شاہدین نے ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فوجی ڈرونز اور جنگی طیاروں کی فضا میں گونج سنائی دی اور اتوار کے روز جنوبی غزہ پٹی کے شہروں خان یونس اور رفح کے مغرب میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ ان حملوں کے دوران کوئی زخمی نہیں ہوا، جن میں بنیادی طور پر اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اور فلسطینی اسلامی جہاد ( پی آئی جے) کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ فضائی حملے جنوبی اسرائیل میں تین راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے ردعمل تھے۔ کسی گروپ نے راکٹ فائر کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


حماس کے زیر اقتدار ساحلی علاقے میں عسکریت پسندوں نے فضائی حملوں کے دوران غزہ پٹی کی سرحدوں کے قریب جنوبی اسرائیلی کمیونٹیز پر کم از کم پانچ راکٹ فائر کیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔