اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کے لیے قبرص کو سمندری گزرگاہ بنانے کی ابتدائی منظوری دے دی

اسرائیلی وزارت خارجہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسرائیل نے جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے لیے قبرص کو سمندری گزرگاہ بنانے کی ابتدائی منظوری دے دی ہے

<div class="paragraphs"><p>غزہ میں بمباری کی ایک تصویر، آئی اے این ایس </p></div>

غزہ میں بمباری کی ایک تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

تل ابیب: اسرائیلی وزارت خارجہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسرائیل نے جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے لیے قبرص کو سمندری گزرگاہ بنانے کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اس تجویز پر ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے بات چیت کی جا رہی تھی۔ اس کا مقصد غزہ کی پٹی میں بڑی مقدار میں امداد پہنچانا ہے۔

غزہ میں لگ بھگ 24 لاکھ افراد پانی، خوراک، ایندھن، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی دائمی قلت کا شکار ہو گئے ہیں۔ اسرائیل نے 83 دنوں سے جاری بربریت میں 21320 فلسطینیوں کو شہید اور 55 ہزار سے زیادہ کو زخمی کر دیا ہے۔


غزہ کی پٹی کی تقریباً ساری آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔ عالمی اداروں نے غزہ کی پٹی میں قحط کے خطرے سے خبردار کر رکھا ہے۔ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی جس میں غزہ کے لیے انسانی امداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔