ایران: شہر زاہدان کے صوبائی عدالتی ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملہ، 5 افرا جاں بحق، 13 زخمی
ایران کی خبر رساں ایجنسی ’مہر‘ کے مطابق حملہ کی ذمہ داری ’جیش العدل‘ نامی دہشت گرد تنظیم نے لی ہے۔ یہ تنظیم ایران میں پہلے بھی کئی بار دہشت گردانہ کارروائیاں کر چکی ہے۔
ویڈیو گریب
ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں ہفتہ (26 جولائی) کی صبح دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ کچھ نامعلوم مسلح افراد نے صوبائی عدالتی ہیڈ کوارٹر پر اندھا دھند گولیاں چلا دیں۔ اس حملہ میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ دیگر 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ گزرتے وقت کے ساتھ زخمیوں اور مہلوکین کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ واقعہ کے بعد راحت اور بچاؤ کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی ’مہر‘ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے اطلاعاتی مرکز نے حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ صبح کے وقت سیستان و بلوچستان صوبہ کے عدالتی احاطہ پر ہوا ہے۔ کچھ نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ زاہدان شہر ایران کے شورش زدہ سیستان و بلوچستان صوبہ میں واقع ہے، جہاں دہشت گردی کے واقعات اکثر و بیشتر ہوتے رہتے ہیں۔
فائرنگ کے بعد وہاں موجود افراد کے دوران افراتفری مچ گئی اور فوراً عدالتی احاطے کو خالی کرایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی راحت و بچاؤ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے اور تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ’مہر‘ نیوز ایجنسی کے مطابق اس حملہ کی ذمہ داری جیش العدل نامی دہشت گرد تنظیم نے لی ہے۔ یہ تنظیم ایران میں پہلے بھی کئی بار دہشت گردانہ کارروائیاں کر چکی ہے اور اسے ایران مخالف شدت پسند گروہوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔