ایران کی پاکستان پر سرجیکل اسٹرائک، اپنے دو فوجیوں کو رہا کرایا

ایران نے پاکستان میں گھس کر ریویلوشنری گارڈس کے اپنے دو فوجیوں کو رہا کرا لیا ہے جو سال 2018 میں اغوا کئے گئے تھے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

ایرانی فوج نے پاکستان میں گھس کر اپنے دو فوجیوں کو رہا کرا لیا۔ یہ دو ایرانی فوجی ان 12 فوجیوں میں شامل تھے جن کو سال 2018 میں اغوا کیا گیا تھا ۔ نیوز 18 میں شائع خبر کے مطابق انادولو ایجنسی کے مطابق پاکستان کےاندر داخل ہو کر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اس آپریشن کو انجام دیا گیا۔

واضح رہے پاکستان پر یہ سرجیکل اسٹرائک پہلی مرتبہ نہیں ہوئی ہیں ۔ایران کے ریویلوشنری گارڈ نے پاکستان میں داخل ہو کر اپنےدو فوجیوں کو رہا کرا لیا ۔ریویلوشنری گارڈس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گرد تنظیم جیش العدل کی جانب سےقریب ڈھائی سال پہلے اغوا کر کے انہیں قید میں رکھا گیا تھا ان میں سےدوفوجیوں کو منگل کی رات کو ایک کامیاب آپریش کے بعد رہا کرا لیا ہے۔گارڈس کے مطابق دونوں فوجیوں کو ایران میں بھیج دیا گیاہے۔

واضح رہے پاکستان کی ایک دہشت گرد تنظیم جیش العدل نے 16 اکتوبر سال 2018 کوبلوچستان کے شہر سے ایران کے ریویلوشنری گارڈس کے ۱۲ گارڈس کو اغوا کیا تھا ۔ ان تمام گارڈس کواغوا کر کےانہیں بلوچستان میں رکھاگیا تھا اس کے بعد دونوں ممالک کےفوجی افسران کی ایک مشترکہ کمیٹی بنائی گئی اور 12 فوجیوں میں سے 5 فوجیوں کو رہا کر دیا گیا تھا اور سال 2019 میں پاکستان نے 4 اور فوجیوں کو آزاد کر دیا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان میں چھپے اوسامہ بن لادین کو امریکی فوجیوں نے پاکستان میں گھس کرمارا تھا۔ ہندوستان نے پلوامہ میں پاکستانی کی جانب سےکی گئی دہشت گردی کےخلاف سرجیکل اسٹرائک کر کے دہشت گردوں کےکیمپوں کو تباہ کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔