ایران اور فرانس کے مابین جوہری معاہدہ پر تبادلہ خیال

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

تہران: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور فرانسیسی وزیر خارجہ ژین ویژ لی ڈرائن نے پیر کو ایران جوہری معاہدے اور اس کے مشترکہ جامع ایکشن پلان (جے سی پی او اے) کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ایران کی وزارت خارجہ نے ایک ریلیز میں یہ بیان جاری کیا۔

بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ جوہری معاہدے اور مشترکہ جامع ایکشن پلان (جے سی پی او اے) کے مختلف پہلوؤں اور لبنان کی موجودہ صورتحال کے علاوہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران اور فرانس کے مابین ہونے والی اس گفتگو کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔


در حقیقت ، امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے گذشتہ ہفتہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک خط لکھا تھا جس میں قرارداد 2231 کے تحت ایران پر دوبارہ پابندی عائد کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پومپیو نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے تحت کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کررہا ہے۔ اس کے جواب میں مسٹر ظریف نے سلامتی کونسل کو ایک خط لکھ کر ممبر ممالک سے امریکہ کو ایسا کرنے سے روکنے کی اپیل کی تھی۔

خیال رہے 2015 میں چین ، روس ، فرانس ، جرمنی ، برطانیہ اور امریکہ نے ویانا میں ایران کے ساتھ تاریخی جوہری معاہدے پر دستخط کیا تھا، اسے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے ذریعہ بھی تسلیم کیا گیا۔ قابل غور ہے کہ مئی 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔