عراق میں امریکی ائیر بیس پر ایران کا حملہ، 80 افراد ہلاک، اسرائیل نے کیا ہائی الرٹ

ایران کی پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی القدس فورس (آئی آر جی ایس) نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں اربیل اور الاسد ائیر بیس کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل سے حملہ کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

واشنگٹن: ایران نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا انتقام لینے کے لئے بدھ کے روز عراق میں امریکی فوج اور اس کی اتحاد ی فورس پر درجنوں میزائل حملے کیے۔ سپاہ پاسدارنِ انقلابِ اسلامی ( آئی آر جی ایس) نے بدھ کی صبح الا سد ائیر بیس پر 35 راکٹ داغے۔ الاسد ائیر بیس پر امریکی فوج تعینات ہے۔ خبروں کے مطابق اس حملے میں 80 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے، اس میں 20 فوجی جوان بھی شامل ہیں۔


عراق میں امریکی فوجی ٹھکانے پر ایرانی حملے کے پیش نظر اسرائیل نے اپنی فضائیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ مقامی میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ اس وقت اسرائیلی فضائیہ کے طیارے لبنان کے علاقے میں پرواز پر ہے۔ اس سے قبل ایران کی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ ایران نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو انتباہ دیا ہے کہ اگر امریکہ ایران پر حملے کے لیے ان علاقوں اور فوجی اڈوں کا استعمال کرے گا تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔ ایران کی پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی القدس فورس (آئی آر جی ایس) نے عراق میں امریکی فوجی اڈوں اربیل اور الاسد ائیر بیس کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل سے حملہ کیا تھا۔ امریکہ کے ڈرون راکٹ حملے میں گزشتہ جمعہ کو ایران کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی سمیت کئی لوگوں کی ہلاکت کے بعد ایران کی سیکورٹی فورسز نے انتقام لینے کی دھمکی دی تھی۔

وہیں ایرانی میزائل حملے کے بعد امریکی فوج بھی متحرک ہوگئی ہے، ایران کے مغربی عراق میں واقع الاسد فضائی اڈوں پر میزائل حملہ کرنے کے بعد مشرقی شام میں واقع امریکی فوج متحرک ہو گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی القدس فورس ( آئی آرجی ایس) نے اعلان کیا ہے کہ فضائی اڈوں پر حملہ کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا انتقام لینے کے لئے کیا گیا ہے۔ ترجمان سٹیفنی گریشم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں میں واقع امریکی ائیر بیس پر حملے کے واقعہ سے وائٹ ہاؤس با خبر ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Jan 2020, 12:11 PM