الاحسا کی 300 سال پرانی مسجد الشیخ ابو بکرکا تعارف

سعودی عرب کی الاحسا گورنری کے الھوف شہر کی الکوت کالونی میں ایک ایسی تاریخی مسجد زائرین کی توجہ کا مرکز ہے جو آج سے 300 سال پہلے تعمیر کی گئی تھی

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

الریاض: سعودی عرب کی الاحسا گورنری کے الھوف شہر کی الکوت کالونی میں ایک ایسی تاریخی مسجد زائرین کی توجہ کا مرکز ہے جو آج سے 300 سال پہلے تعمیر کی گئی تھی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے ملک بھر کی تاریخی مساجد کی بحالی کے پروگرام کے تحت الکوت کالونی کی تین صدیاں پرانی مسجد الشیخ ابو بکر کی بھی تعمیر نو کی گئئ ہے۔

مسجد میں نمازوں کے دوران ماہ صیام کی روحانی کیفیات اور نمازیوں کے خشوع وخضوع اور کرونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کوایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ مسجد الشیخ ابو بکر کا شمار الاحسا کے شہر الھوف کی پرانی مساجد میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ مسجد تین سو سال پہلے تعمیر کی گئی تھی۔ مسجد کے مشرق میں 200 گز کے فاصلے پر الکوت کا پرانا قبرستانب اور جنوب مگرب میں 390 میٹر قصر ابراہیم واقع ہے۔


سعودی عرب کی پریس ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق مسجد الشیخ ابو بکر اپنے منفرد فن تعمیر کے اعتبار سے ایک شاہکار ہے۔ تین سو سال پہلے اس مسجد کی تعمیر میں گارے، اینٹوں اور کھجور کے تنوں کا استعمال کیا گیا۔ توسیع سے قبل یہ مسجد 565 مربع میٹر تھی جس میں 125 افراد نماز ادا کرتے تھے۔ توسیع کے بعد مسجد کا مرکزی ہال 5.65*13.7میٹر اور بیرونی احاطہ 15.85*16.35 میٹر ہے۔ مسجد کے ساتھ ایک بڑا گودام ہے جو 12.5 مربع میٹر ہے۔ مسجد سے ملحق امام کی رہائش گاہ 127 میٹر پر مشتمل ہے جب کہ وضوخانہ چالیس مربع میٹر ہے۔

مسجد کے مرکزی ہال میں 166 افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔ مسجد میں مرکزی ہال، گودام، امام کی رہائش گاہ، بیڈ روم، باورچی خانہ، وضو گاہ، خواتین کے لیے جائے نماز،ایک کنواں اور پانی کی سبیل بھی شامل ہے۔

یہ مسجد 300 سو سال پہلے تعمیر کی گئی تھی۔ اس کی تعمیر کے تمام اخراجات ایک مقامی قبائلی سردار الشیخ احمد ابو علی نے ادا کیے۔ مسجد کے جنوب مغرب میں ایک مدرسہ بھی قائم کیا گیا۔ اس مدرسے نے دینی علوم میں کافی شہرت حاصل کی اور یہاں سے فیض حاصل کرنے والے طلبا میں خلیجی ممالک، بھارت اور پاکستان کے طلبا بھی شامل ہیں۔

مسجد کی امامت ابو بکر خاندان کے علما کرتےرہےہیں۔ اس مسجد میں امامت کے فرائض انجام دینے والوں میں الشیخ محمد مر الملا المعروف ابو بکر الکبیر، الشیخ عبداللہ الملا المعروف ابو بکر صغیر او الشیخ احمد ابو بکر الملا اور ان کے صاحبزادگان شامل ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔