وائٹ ہاؤس کے بعد کیلیفورنیا میں اندھادھند فائرنگ، 2 لوگوں کی موت،7 دیگرزخمی

سان جوکوئن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے بتایا کہ یہ معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے اور کسی کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی ہے اور لوگوں سے چوکس رہنے کی اپیل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے دو واقعات</p></div>
i

امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے ایک بڑے واقعہ کے بعد امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کی خبر نے سنسنی پھیلا دی ہے۔ خبروں کے مطابق ہفتے کی دیر رات کیلیفورنیا میں لوسیلے ایونیو پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور کم سے کم 7 دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پراسپتال لے جایا گیا۔

سان جوکوئن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے بتایا کہ یہ معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے اور کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ پولیس نے علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی ہے اور لوگوں سے چوکس رہنے کی اپیل کی ہے۔ افسران جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور عینی شاہدین کے پوچھ گچھ  کر رہے ہیں۔ فائرنگ کی وجہ اور محرکات ابھی تک واضح نہیں ہوسکے ہیں۔


واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی شہری تھینگس گیونگ کی تعطیلات کے لئے سفرکی تیاریوں میں مصروف تھے تبھی وائٹ ہاؤس کے قریب ایک میٹرو اسٹیشن پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ الزام ہے کہ افغان شہری جو اپنے گھر سے ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرکے وہاں پہنچا تھا، نے نیشنل گارڈ کی ایک خاتون اہلکار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔ جبکہ حملہ آور نے ایک مرد گارڈ کو بھی گولی ماری۔ دیگر نیشنل گارڈ اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار لیا۔ اس واقعہ نے امریکہ میں سنسنی پھیلادی تھی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔