آسٹریا کے اسکول میں اندھا دھند فائرنگ، 10 کی موت، حملہ آور طالب علم نے خود کو بھی مار لی گولی

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور ایک نوجوان ہے اس کی عمر 18 سال سے کم ہے۔ پہلے حملہ آور بندوق لے کر اسکول میں داخل ہوا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔

فائرنگ، تصویر آئی اے این ایس
فائرنگ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

آسٹریا کے گراز شہر میں ایک طالب علم نے بندوق سے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 10 طالب علموں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دل دہلا دینے والے واقعہ کو انجام دینے کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔ اس خونی واقعہ کو حملہ آور طالب علم نے اسکول کے کلاس روم میں انجام دیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ نوجوان نے فائرنگ کیوں کی؟

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق گولی باری کا واقعہ گراز شہر کے شمال مغرب میں واقع ایک وفاقی ہائیر سیکنڈری اسکول میں ہوئی ہے، جو شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر واقع ہے۔ دوسری جانب مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور ایک نوجوان ہے اس کی عمر 18 سال سے کم ہے۔ پہلے حملہ آور بندوق لے کر اسکول میں داخل ہوا اور اس نے پھر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار لی اور اس کی بھی موت جائے وقوعہ پر ہی ہو گئی۔


گراز شہر کے میئر کے مطابق اس حملہ میں 10 بچوں کی جانیں گئی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے نزدیک کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گراز کے افسران کا کہنا ہے علاقہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد ہی انکشاف ہو پائے گا کہ آخر اس حملہ کے پیچھے کون تھا؟ واضح ہو کہ گراز شہر آسٹریا کی راجدھانی ویانا کے بعد دوسرا سب سے اہم شہر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔