دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 62لاکھ سے زیادہ، 3.73لاکھ لوگو ں سے زائد کی موت

ہندستان میں بھی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور یہ دنیا میں سب سے زیادہ معاملات ممالک کی فہرست میں ساتویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پوری دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی تعداد 62لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک 3.73لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ہندستان میں بھی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور یہ دنیا میں سب سے زیادہ معاملات ممالک کی فہرست میں ساتویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔


صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے اتوار کو جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں میں اس انفیکشن سے اب تک ایک لاکھ 89ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 5164لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 86,984لو گ اس بیماری سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بہرحال اب یہاں کورونا وائرس کے 89,995فعال معاملے ہیں۔

امریکہ میں تازہ اعداد و شمار ملنے تک کورونا کی وبا سے اب تک 18,37,170لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1,95,106لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ برازیل میں متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور یہاں 514,849لو گ اس کی زد میں آچکے ہیں اور29,314لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔


روس میں بھی کورونا کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور یہاں اس وائرس سے ا ب تک 4,05,843لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4693لوگوں نے جان گنوائی ہے۔ برطانیہ میں بھی اس وائرس کی وجہ سے حالات مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں۔ یہاں اب تک اس بیماری سے 2,74,219لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 38,458لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اٹلی میں اب تک اس وائرس کی وجہ سے 33,340لوگوں کی موت اور 2,32,554لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2,39,228لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27,125 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔چین میں متاثرین کی تعداد 84,128ہے اور مرنے والوں کی تعداد 4638کی موت ہوئی ہے۔ترکی میں کورونا سے اب تک 1,63,103متاثر اور 4,515متاثرین کی موت ہوئی ہے۔ ایران میں 1,51,466 لوگ متاثر اور 7797لوگوں کی موت ہوئی ہے۔


میکسیکو میں 9779، بیلجیئم میں 9467، کناڈا میں 71593، نیدرلینڈ میں 5970، سویڈن میں 4395، پیرو میں 4371، اکواڈور میں 3334، سوئزرلینڈ میں 1919، آئرلینڈ میں 1651 اور پرتگال میں 1410 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3039نئے معاملے سامنے آئے جبکہ مزید88لوگوں کی موت ہوگئی۔ یہاں اب تک 69,496لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1483لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

عمان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وارس کے معاملات ریکارڈ 1014نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 11,437ہوگئی ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب ملک میں کورونا ایک ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔عمان کی وزارت صحت نے اتوار کو ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں 371عمان کے شہری ہیں جبکہ 643غیرعمانی ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید پانچ لوگو ں کی اس وائرس سے موت کے بعد مرنے والو ں کی تعداد 47ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔