عالمی معاشی مسائل کے حل کے لیے ہندوستان اور امریکہ کا تعاون جاری رہے گا

دونوں ممالک کے وزراء خزانہ نے عالمی اقتصادی مسائل کے حل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ اور کثیر سطحی تعاون جاری رکھنے کا عہد ظاہر کیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کورونا وبا سے بری طرح متاثر ہو ئی عالمی معیشت کو پٹری پر لانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ ہندوستانی معیشت وبا سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے اور اس کو بڑی طاقتوں کی مدد کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن امریکہ کے دورہ پر ہیں ۔

ہندوستان کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن اور امریکی خزانہ سکریٹری ڈاکٹر جینیٹ یلن نے عالمی اقتصادی مسائل کے حل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ اور کثیر سطحی تعاون جاری رکھنے کا عہد ظاہر کیا ہے۔


ہندوستان۔ امریکہ اقتصادی اور مالیاتی شراکت کی8 ویں وزارتی میٹنگ کے دوران دونوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا ہے۔کل ہوئی اس ملاقات میں محترمہ سیتارامن اور ڈاکٹر یلن نے اپنے اپنے وفود کے ساتھ شرکت کی۔

اس دوران وسیع تر اقتصادی نظریہ و کووڈ ۔ 19 وبا سے باہر نکلنے ، مالیاتی ریگولیٹری اور تکنیکی تعاون ، کثیرالجہتی ڈائیلاگ ،آب و ہوا سے متعلق مالیات اور منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ (اے ایم ایل/ سی ایف ٹی) سمیت کئی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں فریق نے باہمی اور عالمی معاشی امور کو حل کرنے خوشگوار حکمت عملی اور تصفیہ کی سمت میں کوشش کرنے کے لئے دو طرفہ اور کثیر الجہتی، دونوں محاذوں پر تعاون جاری رکھنے کے اپنے عزم کی تصدیق کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔