یرغمالیوں کا معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں رمضان کے دوران رفح پر حملے کئے جائیں گے، اسرائیل کی دھمکی

جنگی کابینہ کے ایک رکن اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گانٹز نے کہا ہے کہ اگر یرغمالیوں کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوتا ہے تو اسرائیلی ڈیفنس فورسز رمضان کے دوران رفح میں فوجی آپریشن کے لیے تیار ہیں

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

تل ابیب: جنگی کابینہ کے ایک رکن اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گانٹز نے کہا ہے کہ اگر یرغمالیوں کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوتا ہے تو اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) رمضان کے دوران رفح میں فوجی آپریشن کے لیے تیار ہیں۔ گینٹز نے بدھ کو ایک بیان میں کہا، ’’اگر یرغمالیوں کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو ہم رمضان کے دوران حملہ کریں گے۔‘‘

تاہم، وزیر نے کہا کہ یرغمالیوں کا مسئلہ حل ہونے کے آثار ہیں۔ گینٹز نے کہا، ’’ان دنوں ایک نئے معاہدے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور ابتدائی اشارے یہ ہیں کہ پیش رفت کا امکان ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت یرغمالیوں کو گھر لانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرے گی اور کہا کہ آئی ڈی ایف درحقیقت رفح میں ایک فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔


گانٹز نے کہا کہ آئی ڈی ایف کو اس علاقے میں حماس کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ کے بارے میں امریکی صدر کے اعلیٰ مشیر بریٹ میک گرک مصر اور اسرائیل میں رمضان المبارک میں جنگ بندی پر بات چیت کر رہے ہیں۔

حماس کا ایک اعلیٰ وفد، اس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں، رمضان کے مقدس مہینے میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات میں ثالثی کے لیے قاہرہ میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔