دُنیا ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے نہ روک سکی تو اسرائیل حرکت میں آئے گا: لبید

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لبید نے دھمکی دی ہے کہ اگر دنیا ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے میں ناکام رہی تو اسرائیل تہران کے خلاف حرکت میں آئے گا

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

تل ابیب: اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لبید نے دھمکی دی ہے کہ اگر دنیا ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے میں ناکام رہی تو اسرائیل تہران کے خلاف حرکت میں آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دُنیا کوایران کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متبادل منصوبے کی ضرورت ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یایر لبید نے جمعے کو روسی ’سپوتنک‘ نیوزایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیتوں کی ترقی "مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے تشویش کا باعث ہے۔" اسرائیلی وزیر نے ماسکو کے دورے کے دوران انٹرویو میں مزید کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ اگر ایران کو جوہری ہتھیار مل گئے تومشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو جائے گی۔


انہوں نے کہا کہ اگر ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کر لیتا ہے تو خطے کے حالات کی مزید بتدریج خراب ہو سکتے ہیں۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جب تک ایران موجود ہے شام میں کوئی استحکام نہیں آسکتا۔ انہوں نے یہ بات روس کے دورے کےموقعے پر ماسکو میں کہی۔ انہوں نے باور کرایا کہ ایران کا جوہری پروگرام خطے میں ایک سنگین مسئلہ ہے۔

ماسکوسے اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ یائیرلبید نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنی شمالی سرحد پرایران کواپنی موجودگی مضبوط بنانے پر خاموش نہیں رہے گا۔ دُنیا کو ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہوگا۔ اگر عالمی برادری ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنےمیں ناکام رہی تو اسرائیل کو ایران کے خلاف کارروائی کا حق ہوگا۔


دریں اثنا روسی وزیر خارجہ سرگئی لاورو نے کہا کہ ماسکو اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا روس مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے جامع حل لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ لاورو نے مزید کہا کہ روس اسرائیل یا کسی دوسرے ملک پر حملے کے لیے شامی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔