’کار کمپنی ٹیسلا کو بند کر دیں گے‘، جاسوسی کے الزامات پر ایلن مسک کا بیان

ایلن مسک کا کہنا ہے کہ اگر ان کی (ٹیسلا) گاڑیوں کا استعمال چین میں جاسوسی کرنے کے لیے کیا جاتا ہے تو وہ اپنی کمپنی بند کر دیں گے۔

ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس
ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

چین میں ممکنہ طور سے ڈاٹا سیکورٹی جوکھم کے مدنظر فوج اور دیگر سرکاری افسران کو ٹیسلا کاروں کے استعمال سے روکے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد ایلن مسک نے کہا ہے کہ اگر ان کی گاڑیوں کا استعمال چین میں جاسوسی کرنے کے لیے کیا جاتا ہے تو وہ اپنی کمپنی بند کر دیں گے۔ چائنا ڈیولپمنٹ فورم کو ورچوئلی خطاب کرتے ہوئے ٹیسلا کے سی ای او نے کہا کہ جاسوسی کرنے سے متعلق کاروبار کچھ ایسا ہے جس میں ٹیسلا کبھی بھی شامل نہیں ہوگا۔

ایلن مسک نے فورم کو بتایا کہ ’’کسی بھی جانکاری کو محفوظ رکھنا ہمارے لیے ایک حوصلہ بخش عمل ہے۔ اگر ٹیسلا کی کاریں چین یا کسی دیگر ملک میں جاسوسی کرتی پائی گئیں تو ہمیں کمپنی کو بند کرنا ہوگا۔‘‘ دراصل ذرائع کے حوالے سے ’دی وال اسٹریٹ‘ نے گزشتہ ہفتے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ چین میں فوج، ریاست کی ملکیت والی حساس صنعتوں اور دیگر سرکاری ایجنسیوں میں کام کرنے والے لوگوں کو ٹیسلا کی گاڑیوں کا استعمال کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیسلا اپنی گاڑیوں میں لگائے گئے کیمروں، ریکارڈ موڈ اور دیگر سنسر تکنیکوں کا استعمال کر خفیہ اطلاعات کو جمع کرنے کا کام کر رہا ہے، جنھیں امریکہ بھیجا جائے گا۔ چینی حکومت اسی بات کو لے کر فکرمند ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */