آیندہ صدر بنا تو مارک زکربرگ کو وائٹ ہاؤس میں کھانے پرنہیں بلاؤں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے یہ بیان فیس بک کی جانب سے اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بند ہونے کے ردِّعمل میں جاری کیا ہے، ان کے اکاؤنٹس سے اشتعال انگیز پوسٹوں اور پارلیمنٹ پر حملے کے تناظر میں عاید کی ہے

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی 2 سالہ معطلی پر مارک زکربرگ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’میں آیندہ صدارتی انتخابات میں جیت گیا تو فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو کبھی وائٹ ہاؤس میں کھانے پر مدعو نہیں کروں گا۔‘‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان فیس بک انتطامیہ کی جانب سے اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بند ہونے کے ردِّعمل میں جاری کیا ہے۔ فیس بک انتظامیہ نے یہ پابندی ان کے اکاؤنٹس سے اشتعال انگیز پوسٹوں اور پارلیمنٹ پر حملے کے تناظرمیں عاید کی ہے۔


خیال رہے کہ سابق امریکی صدر نے 2019ء میں اپنے دور حکومت میں فیس بک کے بانی مالک مارک زکربرگ کو کھانے پر وائٹ ہاؤس مدعو کیا تھا۔ تاہم اپنے اکاؤنٹس کی دوسال کے لیے طویل معطلی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ اب زکربرگ کو کھانے کی دعوت نہیں دی جائے گی بلکہ ان سے صرف کاروباری بات چیت ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔