کیف جاؤں گا یا نہیں، پتہ نہیں: بائیڈن

بائیڈن انتظامیہ مبینہ طور پر ایک اعلیٰ سطحی امریکی اہلکار کو کیف بھیجنے کے فیصلے پر غور کر رہی ہے۔ یہ افسر خود بائیڈن، نائب صدر ہیرس، ڈیفنس سکریٹری لائیڈ آسٹن یا وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ہوسکتے ہیں۔

جو بائیڈن، تصویر یو این آئی
جو بائیڈن، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں فی الحال نہیں معلوم کہ وہ یوکرین میں جاری روسی فوجی کارروائی کے درمیان یوکرین کے صدر ولودمیر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے جلد ہی کیف جائیں گے یا نہیں۔ جب جو بائیڈن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کیف جائیں گے، تو انہوں نے کہا ’’مجھے نہیں معلوم‘‘۔

بائیڈن انتظامیہ مبینہ طور پر ایک اعلیٰ سطحی امریکی اہلکار کو کیف بھیجنے کے فیصلے پر غور کر رہی ہے۔ یہ افسر خود بائیڈن، نائب صدر کملا ہیرس، ڈیفنس سیکریٹری لائیڈ آسٹن یا وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ہوسکتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے جب ایک نامہ نگار نے جو بائیڈن سے پوچھا کہ کیا وہ کیف جانے کے لیے تیار ہیں، تو انھوں نے اس کا جواب ہاں میں دیا تھا۔


دریں اثنا پیر کو وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا کہ بائیڈن کا کیف جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ واضح ر ہے کہ یوکرین کے صدر زیلینسکی نے سی این این کو بتایا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ جو بائیڈن کیف کا دورہ کریں اور انہیں توقع تھی کہ وہ ایسا کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔