برطانیوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ: رشی سوناک نے خود کو 'کمزور' قرار دیا

برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں اب صرف دو امیدوار رہ گئے ہیں، ایک رشی سوناک اور دوسری لز ٹرس۔ یہ دونوں امیدوار ٹی وی پر براہ راست بحث کرنے جا رہے ہیں اور یہ بحث ان کے پی ایم بننے کا فیصلہ کرے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لندن: رشی سوناک اور لز ٹرس پیر کے روز برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں براہ راست بحث کرنے جا رہے ہیں۔ یہ بحث ان کے پی ایم بننے کا فیصلہ کرے گی۔ اس کے بعد پوسٹل بیلٹ پر ووٹنگ ہوگی۔ اس سے قبل رشی سوناک نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا، 'اس میں کوئی شک نہیں کہ میں برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں انڈر ڈاگ (دوسروں سے کمزور اور ایسا شخص جس کی ہار متوقع ہو) ہوں۔

دی گارڈین نے سوناک کے حوالے سے کہا، "اس میں کوئی شک نہیں کہ میں انڈر ڈاگ ہوں" اور کنزرویٹو پارٹی کی قوتوں کی تجویز ہے کہ یہ دوڑ ٹرس (وزیر خارجہ لِز ٹرس) کے لیے ایک 'تاجپوشی' ہو۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کے آبائی شہر، لنکن شائر کے گرانتھم میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’جو طاقتیں چایتی ہیں کہ یہ دوسرے امیدوار کے لئے ایک تاجپوشی ہو لیکن میرے خیال میں اراکین ایک متبادل چاہتے ہیں اور وہ مجھے سننے کے لیے تیار ہیں۔


سابق چانسلر نے، تاہم، مخالف اعدادوشمار کے بارے میں تفصیل سے نہیں بتایا لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ پسندیدہ نہیں ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’میں آزادانہ طور پر بات کر رہا تھا لیکن ظاہر ہے کہ میں مقابلے کے اس حصے کی شروعات کمزور پوزیشن میں کر رہا ہوں۔‘‘

دی گارڈین کے مطابق، انہوں نے کہا کہ ان کی دوسری ترجیحات میں بریگزٹ اور یونین کو 'محفوظ' رکھنا، غیر قانونی امیگریشن، جرائم سے نمٹنا اور اس بات کو یقینی بنانا شامل ہے کہ ان کے والدین یا پس منظر کی پرواہ کئے بغیر، ایک بچے کا پیدائشی حق عالمی معیار کی تعلیم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں بریگزٹ کے وعدے کو پورا کرنا ہے تو ہمیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو واقعی بریگزٹ کو سمجھتا ہو، بریگزٹ پر یقین رکھتا ہو اور بریگزٹ کو ووٹ دیتا ہو۔


سوناک نے کہا کہ برطانیہ کو ’’ہمدردی سے محروم نہیں ہونا چاہئے بلکہ سخت ہونا چاہئے۔‘‘ کیا لز ٹرس ٹیکس میں کٹوتی پر گمراہ کر رہی ہیں، اس سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومتی قرضوں میں اضافہ غیر اخلاقی ہوگا۔ دونوں امیدوار ٹرس اور سوناک پیر کے روز ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثے میں حصہ لیں گے۔

(ان پٹ: یو این آئی)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔