چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ پر گفتگو کی خواہش نہیں: ڈونالڈ ٹرمپ

ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں چین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر چین وعدے کے مطابق 250 بلین ڈالر کی امریکی اشیا نہیں خریدتا تو وہ معاہدے کو منسوخ کر دیں گے۔

ڈونالڈ ٹرمپ 
ڈونالڈ ٹرمپ
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ چین بھلے ہی امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اس کے خواہش مند نہیں ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’’میں نے سنا ہے کہ وہ (چین) تجارتی معاہدے پر دوبارہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہ ان کے لئے بہتر سودا ثابت ہوسکے۔ لیکن میں اس کا خواہش مند نہیں ہوں۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ اس معاہدے پر برقرار رہتے ہیں کہ نہیں جس پر انہوں نے دستخط کئے تھے‘‘۔

واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے چین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر چین وعدے کے مطابق 250 بلین ڈالر کی امریکی اشیا نہیں خریدتا تو وہ معاہدے کو منسوخ کر دیں گے۔ معاہدے کے نفاذ پر گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے تجارتی وفود نے بات چیت کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔