اقوام متحدہ ’امن مشن‘ میں افغان خواتین کو بھی شامل کیا جائے: انجلینا جولی

آسکر ایوارڈ یافتہ 43 سالہ اداکارہ جولی نے افریقی ممالک میں خواتین امن فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کی تعریف کی اور کہا کہ اقوام متحدہ مشن میں کئی خاتون صلاح کار ہیں، تاہم اب بھی یہ تعداد کافی نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہالی ووڈ کی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارہ اوراقوام متحدہ کی مندوب برائے پناہ گزین انجلینا جولی نے افغان امن مذاکرات میں افغان خواتین کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزراء اور سفارت کاروں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغان خواتین نے امن مذاکرات میں اپنے اور بچوں کے حقوق کی ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کے حقوق پامال کرکے افغانستان سمیت دنیا کے کسی حصے میں امن و استحکام نہیں آسکتا۔

انجلینا جولی نے اقوام متحدہ ’امن مشن‘ میں خواتین کی تعداد میں اضافہ کی بھی وکالت کی ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ کچھ ’قابل اعتماد اور حوصلہ مند خواتین ’امن فوج‘ سے ملی ہیں۔ انہوں نے کہا خواتین کی تعداد میں اضافہ ’امن مشنوں کی اثراندازی کے لئے کافی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے اقوام متحدہ امن مشن میں خواتین کی تعداد میں اضافہ کی وکالت کی۔

آسکر ایوارڈ یافتہ 43 سالہ اداکارہ جولی نے افریقی ممالک میں خواتین امن فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کی تعریف کی اور کہا کہ اقوام متحدہ مشن میں کئی خاتون صلاح کار ہیں، تاہم اب بھی یہ تعداد کافی نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔