ٹرمپ کی ڈپورٹیشن پالیسی سے ہالی ووڈ اداکارہ سیلینا گومیز ہوئیں غمزدہ، پھوٹ پھوٹ کر رونے کا ویڈیو وائرل

سیلینا گومیز نے ویڈیو میں کہا "میرے سبھی لوگوں پر حملہ ہو رہا ہے، بچے بھی محفوظ نہیں ہیں، مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے، مجھے معاف کر دیجیے۔"

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

ہالی ووڈ گلوکار اور اداکارہ سیلینا گومیز اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ دراصل سیلینا نے اپنی اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ جس میں انہیں پھوٹ پھوٹ کر روتا ہوا دیکھا گیا تھا۔ سیلینا کے رونے کی وجہ امریکہ کے 47 ویں صدر بنے ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی ڈپورٹیشن پالیسی ہے۔

امریکہ میں ٹرمپ کی حکومت شروع ہونے کے ساتھ ہی ایمیگریشن انفورسمنٹ پر تیزی سے کام شروع ہو گیا ہے۔ 26 جنوری کو امریکہ میں ٹرمپ کے حکم کے بعد کئی ایجنسیوں نے ہزاروں ایمیگرینٹس کو گرفتار کیا ہے۔ اسی پر بات کرتے ہوئے سیلینا گومیز نے ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی تھی۔

اپنے جاری کیے گئے ویڈیو کے کیپشن میں سیلینا نے لکھا تھا، 'مجھے معاف کر دینا'۔ ساتھ ہی انہوں نے میکسیکو کے پرچم والی ایموجی بھی لگائی تھی۔ امریکہ میں غیر قانونی طور پر رہ رہے تارکین وطن کی گرفتاری اور انہیں ان کے ملک واپس بھیجنے کے عمل پر سیلینا نے بات کی۔

انہوں نے کہا "میرے سبھی لوگوں پر حملہ ہو رہا ہے، بچے بھی محفوظ نہیں ہیں، مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے، مجھے معاف کر دیجیے۔ کاش! میں کچھ کر پاتی، لیکن میں نہیں کر سکتی، مجھے نہیں پتہ کہ کیا کرنا چاہیے۔ میں ہر چیز آزماؤں گی، وعدہ کرتی ہوں"۔ یہ کہتے ہوئے سیلینا گومیز پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھیں۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے اپنے اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا۔


دراصل اپنی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد سیلینا گومیز کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ یوزرس نے گومیز کو ٹرول کرنا شروع کر دیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا۔ خود کو ملی تنقید کے جواب میں انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پیغام لکھا 'ظاہر طور پر لوگوں کے لیے ہمدردی دکھانا ٹھیک نہیں ہے۔'

واضح ہو کہ امریکہ میں 26 جنوری کے دن ایمیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے 956 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ یہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد کا سب سے بڑا نمبر ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا مقصد امریکہ میں رہ رہے غیر دستاویز تارکین وطن کو باہر نکالنا ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں میں زبردست ڈر کا ماحول ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔