آسٹریلیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ کی موت

منگل کی شب جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر چارٹر کمپنی ٹاپ اینڈ مسٹرنگ کا تھا اور کمپنی نے "انتہائی تجربہ کار" پائلٹ کی موت کی تصدیق کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہیلی کاپٹر، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ہیلی کاپٹر، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کینبرا: آسٹریلیا کے آؤٹ بیک میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں پائلٹ کی موت ہو گئی۔ رابنسن آر 22 ہیلی کاپٹر شمالی خطہ (NT) کے دارالحکومت ڈارون سے تقریباً 1,000 کلومیٹر جنوب میں، لمبونیا اسٹیشن پر معمول کے ماسٹری آپریشن کے دوران منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:00 بجے گر کر تباہ ہوگیا۔

منگل کی شب جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر چارٹر کمپنی ٹاپ اینڈ مسٹرنگ کا تھا اور کمپنی نے "انتہائی تجربہ کار" پائلٹ کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انتہائی افسوس کے ساتھ ٹاپ اینڈ مسٹرنگ نے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ اس حادثے میں آج ایک انتہائی تجربہ کار پائلٹ کی جان چلی گئی۔


قابل ذکر ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر وسطی اور شمالی آسٹریلیا کے وسیع علاقوں میں مویشیوں کا پتہ لگانے اور ان کی دیکھ بھال میں کسانوں کی مدد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ناردرن ٹیریٹری پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وہ منگل کے حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔