برازیل میں شدید بارش، 185 افراد ہلاک

برازیل میں ریوڈی جنیرو کے شمالی پیٹرو پولس شہر میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے آئے سیلاب اور اس کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 185 ہو گئی ہے

برازیل بارش / تصویر بشکریہ ٹوئٹر
برازیل بارش / تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

برازیلیا: برازیل میں ریوڈی جنیرو کے شمالی پیٹرو پولس شہر میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے آئے سیلاب اور اس کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 185 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع مقامی انتظامیہ نے منگل کے روز دی ہے۔

ریاست ریو ڈی جنیرو کے محکمہ فائربریگیڈ نے کہا کہ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نئے امکان کے دوران منگل کو 400 سے زیادہ امدادی کارکنان کو اپنی امدادی مہم معطل کرنی پڑی۔ واضح ر ہے کہ 85 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

ریو ڈی جنیرو کے گورنر کلاڈیو کاسترو نے کہا کہ 15 فروری کو سال 1932 کے بعد سب سے زیادہ بارش ہوئی۔منگل سے یہاں دکانیں دوبارہ کھلنے لگی ہیں ، لوگوں نےبھی شہر میں صفائی کا کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

کوڑا اٹھانے والی کمپنی کے مطابق اب تک لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے پیدا ہونے والی تقریباً 620 ٹن مٹی اور ملبہ ہٹایا جا چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔