پانچ روزکے زبردست اچھال کے بعد سونے کی قیمتوں میں ٹھہراؤ

گزشتہ منگل کو سونے کی قیمتوں میں پچھلے سات سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کرونا وائرس کی دنیا بھر میں پھیلی وبا کے سبب سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد سونا خریدنے اور بیچنے میں بہت تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ وبا کے پھیلتےاثرات کے پیش نظر کئی ممالک میں سونا بیچنے کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ واضح رہے کل سے سونے کی قیمتوں میں ٹھہراؤ دیکھا جا رہا ہے۔

16اپریل کو جیسے ہی سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان نظر آیا ویسے ہی تھائی لینڈ کے سیکڑوں شہری اپنے قیمتی زیوارت فروخت کرنے بینکاک کے 'چائنا ٹاؤن' میں امڈ پرے۔ تھائی لینڈ کی سب سے اہم سونے کی مارکیٹ 'چائنا ٹاؤن' کی دکانوں میں سونا بیچنے والوں کا رش اس قدر بڑھ گیا ہے کہ تل دھرنے کو جگہ نہیں ہے۔ ادھر ہندوستان میں بیچنے کا رجحان نظر نہیں آیا اور نہ ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے زیورات کی دوکانیں کھلیں لیکن جن ممالک میں بازار کھلے وہاں سونے کی مارکیٹ میں اچانک رونق بڑھ گئی۔

پانچ روزکے زبردست اچھال کے بعد سونے کی قیمتوں میں ٹھہراؤ

نیوز ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق گزشتہ منگل کو سونے کی قیمتوں میں پچھلے سات سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔واضح رہے تھائی شہریوں کی بڑی تعداد سرمایہ کاری کی غرض سے وقتاً فوقتاً سونے کے زیوارت ذخیرہ کرتی ہے۔ سونے کی قیمت بڑھنے پر اسے مارکیٹ میں فروخت کر دیا جاتا ہے۔

وائس آف امریکہ اردو کی رپورٹ کے مطابق بینکاک میں پندرہ دن کا ورچوئل لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لہذا سیکڑوں افراد بینکاک کے چائنا ٹاؤن پہنچے جہاں انہوں نے اپنے سونے کے ہار، کڑے اور انگوٹھیاں بیچنا شروع کردیں۔ لوگ فائدہ کی غرض سے ضرور اپنا سونا فروخت کر رہے ہیں لیکن معاشی مسائل بھی ایک بڑی وجہ ہے کیونکہ بڑے پیمانہ پر دنیا کی معیشت اس کورونا وبا کی وجہ سے متاثر ہے۔


عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ان لوگوں کو زیادہ فائدہ ہو رہا ہے جنہوں نے بڑی مقدار میں سونا ذخیرہ کر رکھا تھا۔یاد رہے کہ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ امریکہ کی طرف سے معیشت کو کھربوں ڈالر کے سہارے ازسر نو مرتب کرنا بتایا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔