غلام حسین محسنی اعجئی ایران کے چیف جسٹس مقرر

آیت اللہ علی خامنہ ای نے غلام حسین محسنی اعجئی کو عدلیہ کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے، جبکہ جون میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں ملک کے صدر منتخب ہونے والے ابراہیم رئیسی اگست میں صدارتی منصب سنبھالیں گے

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے غلام حسین محسنی اعجئی کو عدلیہ کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ان کے پیش رو ابراہیم رئیسی جون میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں ملک کے صدر منتخب ہوگئے تھے۔ وہ اگست میں صدارتی منصب سنبھالیں گے۔

ایران کےسرکاری میڈیا سے نشر کردہ بیان کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے غلام حسین محسنی پر زوردیا ہے کہ وہ عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے انصاف کو عام کریں اور بدعنوانی کے انسداد میں کردارادا کریں۔

64 سالہ غلام حسین ایک سخت گیر عالم سمجھے جاتے ہیں۔وہ اس وقت عدلیہ کے نائب سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور ماضی میں ایران کے پراسیکیوٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔اس سے قبل وہ ایران کے وزیربرائے سراغرسانی تھے۔


ایرانی قانون کے تحت رہبرِاعلیٰ خامنہ ای کو عدلیہ کے سربراہوں اور فوجی کمانڈروں کے علاوہ اعلیٰ سرکاری عہدوں پر تقرر کا اختیار حاصل ہے۔ریاست کے اہم امور بالخصوص خارجہ پالیسی میں بھی فیصلوں کا انھیں حتمی اختیار حاصل ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔