محبت کا سرعام ’ایسا‘ اظہار، جرمن مرد اور روسی خاتون کو جرمانہ

ایک جرمن مرد اور اس کی روسی خاتون دوست کو آپس میں محبت کے ’قابل اعتراض‘ سرعام اظہار پر جرمانہ کر دیا گیا۔ پولس نے انہیں دارالحکومت ریگا میں ’ایسی حالت میں پایا جو کسی عوامی جگہ پر قابل قبول نہیں تھی‘۔

محبت کا سرعام ’ایسا‘ اظہار، جرمن مرد اور روسی خاتون کو جرمانہ
محبت کا سرعام ’ایسا‘ اظہار، جرمن مرد اور روسی خاتون کو جرمانہ
user

ڈی. ڈبلیو

بالٹک کی جمہوریہ لیٹویا سے ہفتہ پانچ جنوری کو ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق یہ دونوں یورپی شہری لیٹویا کے دارالحکومت ریگا کے وسطی علاقے میں ایک گلی کے موڑ پر ایسی حالت میں دیکھے گئے تھے کہ وہ ملکی قوانین کی شدید خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے تھے۔

پولیس نے بتایا، ’’یہ جرمن مرد اور اس کی ساتھی روسی خاتون جنسی عمل میں مصروف تھے، جو اس کے لیے منتخب کی گئی جگہ کے حوالے سے خلاف قانون تھا۔‘‘

ریگا پولیس نے بتایا کہ ان دونوں غیر ملکیوں کو فی کس 200 یورو (قریب 230 امریکی ڈالر) جرمانہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ’’ان دونوں ملزمان کو اس وقت پکڑ لیا گیا، جب وہ موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس سے کچھ ہی دیر قبل عوامی سلامتی کے نقطہ نظر سے لگائے گئے ایک قریبی ویڈیو کیمرے پر پولیس اہلکاروں نے یہ دیکھ لیا تھا کہ یہ جوڑا ’قانون کی خلاف ورزی‘ میں مصروف تھا۔‘‘

ڈی پی اے نے لکھا ہے کہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ چار جنوری کو صبح سویرے اس وقت پیش آیا، جب ریگا شہر کے تاریخی حصے میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب تھا۔

دوران تفتیش پولیس نے جب اس جوڑے سے یہ پوچھا کہ اس نے اتنی سخت سردی میں ایک عوامی جگہ پر اس جرم کا ارتکاب کیوں کیا، تو اس جرمن مرد اور اس کی دوست روسی خاتون دونوں نے پولیس ایک ہی بات بتائی، ’’ہم چاہتے تھے کہ سخت سردی میں کسی ’پرخطر‘ عوامی جگہ پر ہم ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہو جائیں۔‘‘

جرمنی اور روس سمیت دنیا کے بہت سے دیگر ممالک کی طرح لیٹویا میں بھی عوامی مقامات پر انسانی جنسی رابطے قانوناﹰ منع ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔