زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کا 95 برس کی عمر میں انتقال

رابرٹ موگابے 1980 تا 1987 وزیر اعظم اور 1987 تا 2017 صدر کے عہدے پر فائز رہے۔ زمبابوے کی 37 سالوں تک قیادت کرنے والے موگابے نے 2017 میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہرارے: زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کا جمعہ کے روز انتقال ہو گیا ، وہ 95 سال کے تھے۔ زمبابوے کے صدر ایمرسن امنانگاگوا نے یہ اطلاع دی۔ موگابے 1980 تا 1987 وزیر اعظم اور 1987 سے 2017 تک صدر کے عہدے پر فائز رہے۔ زمبابوے کی 37 سالوں تک قیادت کرنے والے موگابے نے 2017 میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

سابق صدر کے اہل خانہ نے بھی بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ موگابے کا انتقال جمعہ کے روز سنگاپور کے ایک اسپتال میں ہوا ۔ موگابے کو طویل علالت کی وجہ سے وہاں داخل کریا گیا تھا۔ رابرٹ موگابے کی پیدائش 21 فروری 1924 کو اس وقت کے روڈیشیا میں ہوئی تھی۔


زمبابوے کے صدر امنانگاگو انے اپنے پیغام میں کہا’’میں انتہائی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہا ہوں کہ زمبابوے کے بانی اور سابق صدر رابرٹ موگابے کا انتقال ہو گیا ہے ۔ وہ آزادی کی علامت تھے ۔ انہوں نے افریقی لوگوں کی آزادی اور با اختیار بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی تھی ۔ ملک ان کی خدمات کو کبھی بھلا نہیں سکتا ہے ۔ ان کی روح کو ابدی سکون ملے‘‘ ۔

نیلسن منڈیلا سے موازنہ

رابرٹ موگابے کا موازنہ کبھی جنوبی افریقی رہنما نیلسن منڈیلا سے ہوتا تھا۔ انقلابی چھاپہ مار رہنما کے طور پر انہوں نے سفید فام حکمرانوں کے خلاف جنگ لڑی۔ اس دوران انہوں نے سیاسی قیدی کے طور پر جیل میں سزا بھی کاڑی۔ دس سال قید میں رہنے کے بعد انہوں نے یونیورسٹی آف لندن سے اکنامکس اور لا میں ڈگری حاصل کی۔ 70 کی دہائی کے وسط تک وہ زمبابوے افریقن نیشنل یونین کی سیاسی شاخ کے رہنما بن گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Sep 2019, 1:10 PM