شام میں اسرائیلی میزائل حملے میں 3 فوجیوں سمیت 5 افراد کی موت، دو فوجی زخمی

اسرائیلی فضائیہ کے ایف-16 جنگی طیاروں نے شام کے شمال مغربی شہر ماسیاف اور بنیاس کے بندرگاہ کے پاس ایک لیب پر حملہ کیا، جس کے نتیجہ میں 5 افراد کی موت ہو گئی اور 2 دیگر زخمی ہو گئے

تصویر الجزیرہ
تصویر الجزیرہ
user

قومی آواز بیورو

یروشلم: اسرائیلی فضائیہ کے ایف-16 جنگی طیاروں نے شام کے شمال مغربی شہر ماسیاف اور بنیاس کے بندرگاہ کے پاس ایک لیب پر حملہ کیا، جس کے نتیجہ میں 5 افراد کی موت ہو گئی اور 2 دیگر زخمی ہو گئے۔ روسی مرکز کے نائب سربراہ شام میں مخالف حریفوں سے صلح کے لئے قائم روسی مرکز کے نائب سربراہ ریئر ایڈمیرل اولیگ جوراولیو نے یہ اطلاع دی ہے۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’13 مئی کو رات 20:25 سے 20:32 تک (ماسکو کے وقت کے مطابق شام 17:25 سے 17:32 بجے تک) اسرائیلی فضائیہ کے 6 ایف-16 جنگی طیاروں نے شامی سائنسی تحقیقی مرکز پر 22 ٹارگیٹڈ میزائل حملے کئے۔ یہ حملے شامی فضائی علاقے میں داخل ہوئے بغیر مسیاف شہر اور بنیاس بندرگاہ علاقے سے کئے گئے۔ شامی عرب جمہوریہ کے فضائی دفاعی دستوں کے ذریعہ 16 میزائلوں اور ایک آٹومیٹک ایئر ویہیکل کو تباہ کر دیا گیا۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ فضائی حملے کے دوران تین شامی فوجی اور دو شہری مارے گئے جبکہ دو فوجی زخمی ہوگئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔