دنیا میں اومیکرون کا خوف، کرسمس کے موقع پر ڈھائی ہزار سے زائد پروازیں منسوخ: رپورٹ

کرسمس کے موقع پر بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ جس کی وجہ سے لوگ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کرسمس منانے سے محروم ہو گئے۔

فلائٹ، تصویر آئی اے این ایس
فلائٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: عالمی سطح پر کرسمس ویک اینڈ پر ایئر لائن ملازمین میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے خوف کی وجہ سے ڈھائی ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ایوی ایشن ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنی فلائٹ اویئر کے مطابق اتوار کو 2,513 پروازیں منسوخ کی گئیں، جن میں امریکا کے لیے 927 پروازیں شامل تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے روز دنیا بھر میں 2850 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں سے ایک ہزار پروازیں امریکا میں منسوخ کی گئیں۔ کرسمس کے موقع پر بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ جس کی وجہ سے لوگ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کرسمس منانے سے محروم ہو گئے۔


یونائیٹڈ، جیٹ بلیو اور ڈیلٹا سمیت متعدد ایئر لائنز کے نمائندوں نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ملازمین میں اومیکرون کی مختلف حالتوں کے بارے میں خدشات کی وجہ سے پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔ ڈیلٹا کے ترجمان نے اخبار کو بتایا کہ آج یعنی پیر کو بھی کم از کم 40 پروازیں منسوخ ہونے کی توقع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔