امریکہ میں شدید گرمی، 60 ملین افراد کے لیے انتباہ جاری

امریکہ کے وسطی مغربی ریاستوں میں شدید گرمی نے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ تقریباً 60 ملین افراد کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے اور گرمی سے متعلق اموات اور حفاظتی اقدامات پر توجہ دی جا رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لاس اینجلس: امریکہ کے وسطی مغربی ریاستوں میں اس ہفتے شدید گرمی نے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ امریکی نیشنل ویڈر سروس (این ڈبلیو ایس) نے اس صورتحال کے پیش نظر 60 ملین سے زائد لوگوں کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔ خبروں کے مطابق شکاگو، ڈیس مائنز، اور ٹوپیکا جیسے شہر اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ این ڈبلیو ایس نے عوام کو مرطوب موسم اور نمی سے متعلق خطرات کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

وسطی مغربی ریاستوں میں شدید گرمی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کئی عوامی شیلٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ ان شیلٹرز کا مقصد لوگوں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنا ہے۔ امریکہ میں ہر سال شدید گرمی کی وجہ سے تقریباً 1220 افراد کی موت ہو جاتی ہے، جو کہ موسمی حالات سے متعلق سب سے بڑی ہلاکتوں میں شامل ہے۔


گزشتہ سال اسی مہینے میں بھی شدید گرمی نے امریکہ کے ایریزونا، نیواڈا، اور ٹیکساس ریاستوں میں 147 لوگوں کی جان لے لی تھی۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق، یہ ریاستیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں اور گرمی سے متعلق متعدد ہلاکتیں سامنے آئیں۔ خاص طور پر، کیلیفورنیا اور وسطی مغربی علاقوں میں بھی گرمی سے متعلقہ اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔

ماریکوپا کاؤنٹی میں گرمی سے متعلق کم از کم 39 اموات واقع ہوئیں۔ سی این این کے مطابق، جون کے آخر میں درجہ حرارت نے ریکارڈ توڑ دیا، اور جولائی میں جنوب اور جنوب مغربی امریکہ کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھتی رہی۔ 2023 میں، جون سے جولائی تک 31 دن تک فینکس میں درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس یا اس سے زیادہ رہا، جو کسی بھی امریکی شہر کی سب سے زیادہ گرم مہینے کے طور پر ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی نیشنل ویڈر سروس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر اپنائیں اور عوامی شیلٹرز کا استعمال کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔