لندن میں 600 ماحولیاتی کارکن گرفتار

برطانیہ کے لندن میں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جلد از جلد کارروائی کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں مظاہرہ کر رہے ماحولیاتی گروپ ’ایکسٹنشن ربیلين‘ کے تقریبا 600 ماحولیاتی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لندن: برطانیہ کے لندن میں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جلد از جلد کارروائی کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں مظاہروں کا آج تیسرا دن ہے اور ماحولیاتی گروپ ’ایکسٹنشن ربیلين‘ کے تقریبا 600 ماحولیاتی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایکسٹنشن ربیلين ‘نے پیر کو لندن سمیت يورپ کے کئی اہم شہروں میں مظاہر ے شروع کئے ۔ اس دوران مظاہرین سڑک پر خیمے لگا کر اس میں بیٹھ گئے جس سے ٹریفک متاثر ہو گئی اور پھر لا اینڈ انفورسمنٹ کےافسروں نے انہیں وہاں سے بھگایا۔


منگل کے روز لندن پولیس نے ٹریفا لگرا سكوا ئر تک مظاہرےکرنے کی اجازت دی اور اس سے باہر جاکر مظاہرہ کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق پیر کے روز ’ایکسٹنسشن ربیلين‘ کے مظاہرے کے دوران 280 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا اور منگل کو شام ساڑھے پانچ بجے تک 212 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ دریں اثنا بیشتر مظاہرین پر جرمانہ لگا کر چھوڑ دیا گیا لیکن وہ دوبارہ احتجاج میں شامل ہو گئے ۔

واضح ر ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے سلسلے میں سماجی کارکنوں کے مظاہرے جرمنی کے دارالحکومت برلن، نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم اور سڈنی میں بھی ہو رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔