جوہری معاہدہ: ایران نے کی یوروپی یونین سے تیز کوششیں کرنے کی اپیل

ایرانی وزیر خارجہ نے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا، اگرچہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی خام تیل کی برآمدات میں کافی گراوٹ آئی ہے لیکن ان کے ملک کو اپنی برآمدات کے لئے کافی منڈیاں دستیاب ہوں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

تہران: عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے نیوکلیائی معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری کے بعد اس معاہدے سے فائدہ اٹھانے کی مدد دینے میں یوروپی یونین (ای یو) کی سست روی سے ایران کافی مایوس ہے اور اب اس نے یوروپی یونین سے اپنی کوششیں تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کے روز یہ اطمینان ظاہر کیا کہ اگرچہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی خامل تیل کی برآمدات میں کافی گراوٹ آگئی ہے، مگر ان کے ملک کو اپنی برآمدات کے لئے کافی منڈیاں دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "تیل کے لئے ہمیشہ مارکیٹ دستیاب ہوتی ہے اور اس کا انحصار حالات اور قیمتوں پر ہوتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ایران ہمیشہ خامل تیل برآمد کرتا رہے گا"۔

جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ اپنے وعدے کو پورا نہیں کررہا ہے اور ایران کے خلاف اس کی تمام پابندیاں غیر قانونی ہیں، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے برعکس ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ایسے حالات میں یوروپی یونین سے توقع ہے کہ وہ اپنے اقدامات میں تیز گامی کے ذریعہ یوروپی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے میں مدد کرے گی۔ اس ضمن میں یہ بہت اہم بات ہے کہ یوروپ نے سیاسی عہد بندی کر رکھی ہے، لیکن بد قسمتی سے اس کے عملی اقدامات کافی سست ہيں۔

مغربی میڈيا کے مطابق یوروپی یونین کی طرف سے ایک خصوصی ایوان (اسپیشل پرپوز وہیکل) کے ذریعہ یوروپی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرکے کاروبار کرنے کی اجازت دے سکتا ہے، جس کی تشکیل آئندہ چند مہینوں میں کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔