جنوب مشرقی تعاون کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ایردوان اور شاہ محمود قریشی انطالیہ پہنچے

آذربائیجان میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔ واپسی پر صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ امینہ ایردوان انطالیہ پہنچے۔

فائل تصویر بشکریہ ٹوئٹر
فائل تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

انطالیہ: انطالیہ میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج جنوب مشرقی تعاون مرحلے کے سربراہی اجلاس میں اور کل انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کرنے کے لئے انطالیہ پہنچ گئے۔ آذربائیجان میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔ واپسی پر صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ امینہ ایردوان انطالیہ پہنچے۔

انطالیہ میں صدر ایردوان آج جنوب مشرقی تعاون مرحلے کے سربراہی اجلاس میں اور کل انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ صدر ایردوان کی زیرِ صدارت ہر دو اجلاس میں وسیع متوقع ہے۔ اجلاسوں میں کیے جانے والے فیصلوں سے جنوب مشرقی یورپ 2030 اسٹریٹجی دستاویز تیار کی جائے گی۔ مذکورہ اجلاس ترکی اور انطالیہ کو متعارف کروائیں گے۔


دریں اثناء پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی انطالیہ ڈپلومیسی کانفرنس میں شرکت کے لیے انطالیہ پہنچ گئے ہیں، انہیں اس دورے کی دعوت ان کے ترک ہم منصب میولود چاوش اولو نے دی تھی۔ وزیر خارجہ خطے کے دیگر وزراء خارجہ کے ہمراہ ''ایشیاء میں علاقائی تعاون'' کے بارے میں ایک مباحثے میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ خطے کے دیگر وزراء خارجہ کے ہمراہ ''ایشیاء میں علاقائی تعاون'' کے بارے میں ایک مباحثے میں بھی شرکت کریں گے جس میں وہ علاقائی تعاون، روابط اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے پاکستان کے نصب العین کو اجاگر کریں گے۔ انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ اپنے ہم منصبوں، اہم علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ فورم کا موضوع ہے ''جدید سفارتکاری، نیا دور، نئی ترجیحات''۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔