ایلن مسک نے امریکہ میں شرح پیدائش میں کمی کے نتائج سے کیا خبردار

امریکہ میں2021 میں تقریباً تیس لاکھ بچے پیدا ہوئے۔ 2020 تک امریکہ کی شرح پیدائش 1.64 تھی جب کہ جاپان کی شرح پیدائش 1.34 تھی۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ میں شرح پیدائش میں گزشتہ پانچ دہائیوں سے کمی آ رہی ہے۔

ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس
ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ کے ارب پتی کاروباری ایلون مسک کا کہنا ہے کہ امریکہ کو شرح پیدائش میں کمی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ایلن مسک نے ٹوئٹر پر کہا ’’کم شرح پیدائش ایک بڑا حساب کتاب کر رہی ہے۔‘‘ جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ لمبے وقت سے چلی آرہی شرح پیدائش میں گراوٹ کو ختم کرنے کے لئے اگلے چھ سے سات سال ملک کے لئے ’’آخری موقع‘‘ ہوں گے۔

سال 2022 میں، جاپان میں 799,700 بچے ہونے کی توقع ہے، جو 2021 سے 43,000 یا 5 فیصد کم ہے۔ شرح پیدائش 1899 کے بعد پہلی بار 800,000 سے نیچے آگئی۔ نیشنل پاپولیشن اینڈ سوشل سیکورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے 2017 میں اندازہ لگایا تھا کہ 2030 سے ​​پہلے جاپان کی کل پیدائشیں 800,000 سے کم نہیں ہوں گی۔


امریکہ میں 2021 میں تقریباً تیس لاکھ بچے پیدا ہوئے۔ 2020 تک امریکہ کی شرح پیدائش 1.64 تھی جب کہ جاپان کی شرح پیدائش 1.34 تھی۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ میں شرح پیدائش میں گزشتہ پانچ دہائیوں سے کمی آ رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔