ایلون مسک دنیا کے پہلے 400 بلین ڈالر کے مالک بن گئے، تاریخ رقم
ایلون مسک کی جائیداد بلومبرگ رپورٹ کے مطابق 447 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، یہ دولت امیزن کے جیف بیجوس سے 200 بلین ڈالر زیادہ ہے جو دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں

ایلون مسک، فائل تصویر آئی اے این ایس
امریکہ کی ملٹی نیشنل آٹوموٹیو کمپنی ٹیسلا کے مالک اور دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ 400 بلین ڈالر کی جائیداد (نیٹ ورتھ) والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔ بلومبرگ بلینیئرس انڈیکس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مسک کی جائیداد 447 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔ اس انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ امیزن کے جیف بیجوس دنیا کے دوسرے سب سے امیر شخص ہیں اور ان سے ایلون مسک کا نیٹ ورتھ 200 بلین ڈالر زیادہ ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ہوئے انسائڈر شیئر فروختگی اور حال کے امریکی انتخابات کے نتائج کے بعد مسک کو یہ کامیابی ملی ہے۔ اس طرح ٹرمپ کی ٹیم میں شامل ہونے سے ایلون مسک کو زبردست فائدہ ہوا ہے اور وہ دن دونی رات چوگنی ترقی کر رہے ہیں۔
اسپیس ایکس کی انسائڈر ٹریڈنگ سیلس کی وجہ سے ایلون مسک کی نیٹ ورتھ میں 50 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ بلومبرگ کے بلینیئرس انڈیکس کے مطابق مسک کی نیٹ ورتھ میں ایک ہی دن میں 62.8 بلین ڈالر کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کی وجہ سے ان کی جائیداد 400 بلین ڈالر کو عبور کر گئی ہے۔ سال 2024 میں مسک کی جائیداد میں 218 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
واضح ہو کہ ایلون مسک کی جائیداد میں 2022 کے آخر میں ڈرامائی تبدیلی آئی تھی اور ایک وقت پر ان کی کُل جائیداد میں 200 بلین ڈالر سے زیادہ کی گراوٹ دیکھی گئی تھی لیکن گزشتہ مہینے ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی جیت کے بعد یہ خاص طور سے بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ 5 نومبر کو ایلون مسک کی جائیداد 264 ارب ڈالر تھی اور ایک مہینے سے کچھ وقت میں ہی مسک کی جائیداد حیرت انگیز طور پر 175 ارب ڈالر بڑھ گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔