’نیو یارک ٹائمز‘ کے بعد ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے خلاف بھی کیا مقدمہ

انتخابی ٹیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیم نے آج ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے خلاف دو غلط رپورٹ شائع کرنے کے الزام میں مقدمہ دائر کیا ہے۔‘‘

ڈونالڈ ٹرمپ 
ڈونالڈ ٹرمپ
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی پرچارٹیم نے ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے خلاف 2016 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو متاثر کیے جانے کے سلسلہ میں ’جھوٹی‘ رپورٹ شائع کرنے کے معاملہ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے ایک ترجمان نے منگل کو بتایا کہ ٹیم کا الزام ہے کہ ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے 2016 انتخابات کے نتائج کو متاثر کرنے کے لئے روس کے ساتھ مل کر مبینہ سازش رچنے کے سلسلہ میں ’جھوٹی‘ رپورٹ شائع کی تھی۔

اس ٹیم نے گزشتہ ہفتہ ’نیویارک ٹائمز ‘ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا ہے۔’ نیویارک ٹائمز‘ پر بھی تقریباً اسی طرح کے الزام میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ انتخابی ٹیم نے اپنے ایک بیان میں کہا’’صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیم نے آج ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے خلاف دو غلط رپورٹ شائع کرنے کے الزام میں مقدمہ دائر کیا ہے‘‘۔ عدالت میں دی گئی معلومات کے مطابق اخبار نے یہ رپورٹ 13 جون اور 20 جون 2019 کو شائع کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔